91

سابقہ حکومتوں نے اپنے سیاہ دورحکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا – رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری

لاہور( پریس ریلیز)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے اپنے سیاہ دورحکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ماضی کی حکومتو ں نے ملک وقوم کوبحرانوں کی دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کئی دہائیوں تک برسراقتدار رہیں اور پانی کا ایک بھی نیا ذخیرہ تعمیر نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہیں، پانی کے نئے ذخائر اور ڈیمز کا افتتاح کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ قوم کی مجرم ہیں انہیں تاریخ انسانیت کبھی معاف نہیں کرے گی، سندھ کے حکمران تعصب کی سیاست کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔ وہ اپنے رہائشگاہ پر کسانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے صرف تجوریاں بھریں، ملک وقو م کے لئے تھیلے کاکام نہیں کیا، ملکی تباہی اور بربادی کی ذمہ داری بھی دونوں جماعتوں کی قیادتیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں