104

مزدوروں کو حقوق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی ، میاں محمد سہیل ارشاد

مزدوروں کو حقوق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی ، میاں محمد سہیل ارشاد
غیر متحرک عہدیداروں کو متحرک کریں گے ، صدر انصاف لیبر ونگ ویسٹ پنجاب کی مشرقی محاذ سے گفتگو
ذمہ داریوں کو متواتر نظر انداز کرنے والے عہدیداران کے خلاف پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کریں گے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انصاف لیبر ونگ ویسٹ پنجاب کے صدر میاں محمد سہیل ارشاد نے کہا ہے کہ وہ ونگ کو از سر نو متحرک کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ غیر متحرک عہدیداروں کو متحرک کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو متواتر نظر انداز کرنے والے عہدیداران کے خلاف پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کریں گے۔ میاں سہیل ارشاد نے ہفت روزہ مشرقی محاذ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ویسٹ پنجاب کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں تمام عہدیداران کو نئے سرے سے ذمہ داری دی جائے گی اور انہیں پارٹی کے منشور اور پارٹی کے لیے اپنی بہترین خدمات دینے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور انہیں متعلقہ سرکاری اداروں سے نہ صرف حقوق دلوائیں گے بلکہ لیبر لاز کے مطابق دیگر مراعات کے حصول کے لیے بھی کوشش کریں گے اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ میاں سہیل ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے واحد حکمران ہیں جس نے اپنے اقتدار کا آغاز مزدوروں کو مراعات دینے سے کیا اور بین الاقوامی طور پر اپنے مزدوروں کی آواز کو بلند کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں