114

پولیو مہم میں عوام پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں-ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور( آن لائن ذرائع)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ پولیو مہم میں عوام پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،ہم سب نے ملکر ہی پولیو کاخاتمہ اور اپنی نسلوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، حکومت پولیو سے خاتمے کیلئے ہمہ کوشاں ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عوام نے حکومت سے بھرپور تعاون کیا معاشرے کے تمام طبقات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شہریوں میں ویکسی نیشن کا شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، حکومت نے جس موثر حکمت عملی سے کورونا وائرس سے نمٹاوہ بھی قابل تعریف ہے، حکومت کا یہ تاریخی اقدام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار عوام کی شعور کی آگاہی کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کورونا وباء میں آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے پھر عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ماسک کا استعمال اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں